Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 28 فروری 2023 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے مورخہ 15 مارچ 2023 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں