Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی افسران کی جانب سے سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال

حکومتی افسران کی جانب سے عوامی پیسے سے عیاشیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے کے افسران نے سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا، وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

 تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ این ای ایس ٹی کے افسران نے وظائف کے فنڈز کا غلط استعمال کیا، فنڈز سے طلبا کو وظائف دینے کے بجائے اسلام آباد کلب کی رکنیت حاصل کی۔

 تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران نے کلب رکنیت کیلئے وظائف فنڈز کے 2 کروڑ 51 لاکھ روپے استعمال کئے، وظائف فنڈز استعمال کرنے والوں میں چیف فنانشل آفیسر سید اطہر حسین ، ای ای ایس ٹی کی ایڈمن مینیجر، کمپنی سیکرٹری، چیف انٹرنل آڈیو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں