وزراء کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطبق کابینہ ڈویژن نے وزرا کے غیر ملکی دوروں کی تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں-
قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ 25 وفاقی وزرا، وزرائے مملکت نے 2022 میں غیر ملکی دورے کئے، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کے دوروں پر 6 کروڑ 5211504 روپے اخراجات آئے۔
تحریری جواب کے مطابق سب سے زیادہ اخراجات وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے غیر ملکی دورے پر آئے، قادر پٹیل کے بیرون ملک دوروں پر 1 کروڑ 4 لاکھ 20163 روپے اخراجات آئے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں پر 2491289 روپے اور مفتاح اسماعیل کے غیر ملکی دوروں پر 4569160 روپے اخراجات آئے جب کہ مریم اورنگزیب کے غیر ملکی دورے پر 649157 روپے اخراجات آئے-
جواب میں مزید بتایا گیا کہ خرم دستگیر کے غیر ملکی دوروں پر 2604456 روپے، خواجہ آصف کے غیر ملک دوروں پر 3167951 روپے، اسعد محمود کے غیر ملکی دوروں پر 1846632 روپے اور شیری رحمان کے غیر ملکی دوروں پر 4917454 روپے اخراجات آئے۔



















