لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب سیکرٹری صباحت رضوی کی ساتھیوں سمیت زمان پارک آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب سیکرٹری صباحت رضوی کی ساتھیوں سمیت زمان پارک آمد اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بار کا انتخاب جیتنے پر صباحت رضوی کو مبارکباد pic.twitter.com/8Stu0eFVmJ
— PTI (@PTIofficial) February 27, 2023
ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بار کا انتخاب جیتنے پر صباحت رضوی کو مبارکباد دی گئی جبکہ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، دستور سے انحراف اور جمہوری اقدار کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
حکمران جماعت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پرحملوں اور انہیں دباؤ میں لانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی گئی جبکہ آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کے واضح اور غیر مبہم مؤقف کی حمایت بھی کی گئی۔



















