Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین شکنی کی طرف بڑھنے والے حکمران اب عدلیہ پر حملہ آور ہیں، پرویز الہٰی

 پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آئین شکنی کی طرف بڑھنے والے حکمران اب عدلیہ پر حملہ آور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کاتقاضا کرتی ہے جبکہ پوری پی ڈی ایم انتخابات سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولے کی ایک ہی خواہش ہے کہ کسی طر ح انتخابات نہ ہوں، آئین شکنی کی طرف بڑھنے والے حکمران اب عدلیہ پر حملہ آور ہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مریم نواز عدلیہ پر حملوں میں پیش پیش ہیں ، روزانہ عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ اختیار کیا جارہا ہے، مریم نواز چاہتی ہیں کہ سیاسی مخالفین کے خلاف عدالتی فیصلے وہ خود سنائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان قوم کا ہیرو ہے، حکومت میں بیٹھا مافیا عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہر ضمنی انتخابات کا نتیجہ پی ڈی ایم کو اس کی سیاسی حیثیت بتارہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے مطابق نوے روز کے اندر انتخابات کاحکم دے گی۔

متعلقہ خبریں