Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے، برآمدات میں 2.72 فیصد اضافہ

 ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں اور برآمدات میں 2.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2023 میں جنوری کے مقابلے میں برآمدات میں 2.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2022 کے مقابلے میں فروری 2023 میں برآمدات میں 18.67 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.65 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال جنوری کے مقابلے میں فروری میں درآمدات میں 17.76 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

فروری 2022 کے مقابلے میں فروری 2023 میں درآمدات میں 31.5 فیصد کی کمی ہوئی۔

 رواں مالی سال مجموعی طور پر تجارتی خسارے میں 33.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں