Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوال اٹھارہا ہے، سعید غنی

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں نہ ایم این اے منتخب ہوا ہے نہ ایم پی اے، میئر شپ کوئی کیک نہیں ہے جو تشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا، سعید غنی کا دعویٰ

سعید غنی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئر شپ پر قابض ہوئی۔ دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نمبر پورے نہیں ہوئے تو آر اوز اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے ہیں اور چھ یونین کونسلز کے نتائج کو رکوا کر جعل سازی کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ری کاؤنٹنگ میں جعل سازی کے حوالے سے بتایا گیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کے نتائج بدلے جارہے ہیں، یہ کیا دہشتگردی ہے؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا کام تھا انہیں جعل سازی سے روکتے لیکن ہم خاموش گھر نہیں بیٹھے گے ہم آئنی جمہوری حق استعمال کرں گے، جماعت اسلامی ایک ووٹ دے بھی دستبردار نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گنتی درست ہوئی تو وڈیروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور صحیح ووٹ کاسٹ ہوئے تو جاگیرداروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور سندھ کاوزیراعلیٰ کراچی سے بھی بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں