بیسن کے لڈو
اجزاء:
بیسن———— ایک پاؤ
سبز الائچی——– چار عدد
گھی آدھ پاؤ
بادام، پستہ————– ایک چھٹانک
چینی ——ایک چھٹانک
چینی کی جگہ مصری یا شکر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ترکیب:
کڑاہی میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں بیسن ڈال کر اسے خوب اچھی طرح بھونیں۔
جب بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو نیچے اتار کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو چینی پیس کر اس میں ملا لیں۔
بادام، پستہ اور الائچی کو باریک پیس کر بیسن میں ملا لیں۔ دودھ کا چھینٹا دے کر لڈو بنا لیں۔
نہایت لذیذ اور عمدہ لڈو تیار ہوں گے۔
چائے کے ساتھ یہ لڈو بہت ذائقہ دیتے ہیں۔ ڈش میں ر کھ کر اوپر چاندی کے ورق لگا کر پیش کر یں۔















