سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کی اورگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، کوئی یہ سمجھتا ہے گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا، اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، میں چیلنج کرتا ہوں مجھے اوراہلیہ پر ایک کرپشن کا کیس ثابت کردیں۔ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/RwI2lQUAMR#BOLNews #ImranKhan @PTIofficial@ImranKhanPTI pic.twitter.com/dU2lIFF11n— BOL Network (@BOLNETWORK) March 3, 2023
انھوں نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، پورا زور لگایا گیا کہ پرویزالہی میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ اب ہم نے پرویزالہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔ جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے۔ یہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہوگی۔ ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، مخصوص نشستوں پرخواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب بنیں۔
صحافیوں سے ملاقات کے دوران انھوں نےقہقہ لگاتے ہوئےکہا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ ابھی کرلیا تو قتل عام ہو جائے گا۔ محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریرکی، اس تقریر پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
عمران خان نے مذید گفتگو میں کہا کہ فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔



















