Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں؛ عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شبلی فراز سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ریس کورس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز سمیت 150 پارٹی کارکنان کے افراد مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا جس میں کہا گیا کہ پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراو کرلیا اور تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی جب کہ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی آگے بڑھے تو مار دیں گے۔

متعلقہ خبریں