پنجاب خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا جائزہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کل اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کےعام انتخابات کی تیاریوں پر غور ہوگا، اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاریوں اور چھپائی پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاہ الیکشن کمیشن اجلاس میں انتخابی بجٹ کی ڈیمانڈز تیار کرے گا، اجلاس میں نتائج مرتب کرنے کے لئے آر ایم ایس کی تیاری پر غور ہوگا۔
اجلاس میں مانیٹرنگ آلات کی دستیابی سمیت پلان پیش ہوگا، اجلاس میں دونوں صوبوں میں انتخابات کی سیکیورٹی کی دستیابی پر غور ہوگا۔
علاوہ ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں تجاویز تیار کی جائیں گی، تجاویز کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات پر اقدامات کریگا۔



















