Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے (ن) لیگ کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری،مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز موجود تھے،

چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جب کہ عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں