Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے صدر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا صدر مقرر کردیا گیا اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی باضابطہ منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے پارٹی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی چوہدری پرویزالٰہی کو پیش کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی  نے کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں