Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے جہاں وہ   10 مارچ کو اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

 اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت کے لیے کمیشن کے 67ویں اجلاس سے بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ پر سفیر منیر اکرم، اقوام متحدہ، نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عامر خان، نائب مستقل مندوب اور عائشہ علی، قوئنصل جنرل اور مشن کے دیگر افسران نے استقبال کیا۔

 دورے کے دوران وہ OIC-CFM کے چیئر کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے منعقدہ دو اہم تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں