Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا،شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈوب مرو عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا دی، راولپنڈی جا رہا تھا لیکن عمران خان نے ریلی کی وجہ سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ تباہی کا شکار ہے اور پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، نوازشریف کو دس ماہ میں وطن واپس نہ لا سکے تو مِلک کا مسئلہ کیسے حل کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شب برات ہے دعائیں کریں ملک میں سچائی کی حکومت آئے، میرے ساتھ زیادتی ہوئی اداروں و فوج سے کہوں گا ایک دن میں الیکشن کروائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر کو آرٹیکل چھ کی بھینٹ چڑھانے جا رہے ہیں، راجہ سکندر سپریم کورٹ فیصلے لاگو کرکے لوگوں کے گلے شکوے دور کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے عمران خان کو نوٹس کےلئے پولیس بھیجتے ہو لعنت ہو تم پر، رانا ثنااللہ نے اشفاق وڑائچ کہہ کر مجھ پر پرچے کروائے جیل محبوبہ ہے ہتھکڑی پہن کر پھر سسرال جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کوئی سودا منڈی میں نہیں بک رہا قطر چلے گئے کوئی لفٹ نہیں کروا رہا جبکہ جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہونے جا رہے ہیں بلو رانی اور زرداری بڑے پتہ باز ہیں کہہ دیا اپنا تیر کا نشان ہے بہتر گھنٹوں میں فیصلہ کریں ، الیکشن کمیشن بہتر گھنٹوں میں الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوجائے گا ، فیصلہ خود کریں گے لیکن ملک کی بہتری الیکشن میں ہے، جتنے وزیر ہیں اتنے پرچے عمران خان پر کروا دیں لیکن پھر بھی عمران خان نے الیکشن جیت لینا ہے، ایک دو آدمیوں کے ٹیسٹ ضروری ہیں الیکشن کے قریب ان کے ٹیسٹ کی درخواست دوں گا۔

متعلقہ خبریں