ملک بھر میں آج شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
شعبان المعظم کی 15ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی ہیں رات اور برأت کے معنی بری ہونے اور قطع تعلق کرنے کے ، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لیے اس رات کو شبِ برأت کہتے ہیں۔
اس رات اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کرتے ہیں جبکہ اس رات مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔
شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے ،لوگ بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی اہل اسلام کو شب برآت کی مبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پوری دنیا کےمسلمانوں کوشبِ برآت کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کوشبِ برآت مبارک ہو۔ آئیں سب مل کر آج وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئےرب کےحضور دعا کریں۔
پوری دنیاکےمسلمانوں کوشبِ برآت مبارک ہو۔ آئیں سب مل کر آج وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئےرب کےحضور دعاکریں۔ میری ربِ باری تعالی سےدعاہےکہ وہ پاکستان کےسیلاب زدگان،ترکیہ و شام کےزلزلہ متاثرین کی مصیبتوں میں کمی اورکشمیر و فلسطین کےمسلمان بہن بھائیوں کی مشکلات کاخاتمہ کرے۔ آمین!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2023
انہوں نے کہا کہ میری ربِ باری تعالی سےدعا ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان،ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی مصیبتوں میں کمی اورکشمیر و فلسطین کےمسلمان بہن بھائیوں کی مشکلات کاخاتمہ کرے۔ آمین
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لاکھوں بھائی بہن مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں رمضان المبارک کی آمد ہمیں یہ سعادت عطا کرتی ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپنے معاشرے کے اس غریب ترین طبقے کی تکلیف میں ریلیف کا ذریعہ اور ان کے رنج میں راحت کا وسیلہ بن جائیں۔
اور ان کے رنج میں راحت کا وسیلہ بن جائیں ۔ چنانچے مستحق غریب گھرانوں کے لیے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجھے توقع ہے کہ اس ناچیز خدمت میں دوسرے صوبے بھی آگے بڑھ کر حصہ لیں گے۔
آئیں بانٹیں برکتیں! 2/2 https://t.co/ae2qDR7JID
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چنانچے مستحق غریب گھرانوں کے لیے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجھے توقع ہے کہ اس ناچیز خدمت میں دوسرے صوبے بھی آگے بڑھ کر حصہ لیں گے۔



















