Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ کے خلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

درخواست گزار نے عورت مارچ کی اجازت سے متعلق ڈی سی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نزاکت حسین عباسی ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ ڈی سی کے اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 31 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آئین پاکستان کی دفعہ 2 کے مطابق ریاست کا مذہب اسلام ہے۔ اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16 کو نظر انداز کیا گیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ بینرز اور پلے کارڈ ماضی کی بات ہے۔ ابھی آپ کو کیا خدشہ ہے؟ کیا فریڈم آف اسمبلی آئین پاکستان نے ان کو یہ حق نہیں دیا۔

نزاکت حسین عباسی ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ فریڈم آف اسمبلی میں کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلامی ریاست میں ایسا ممکن نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version