Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی مسائل کا حل اب انتخابات ہی ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل اب انتخابات ہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی بلیوایریا اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،موٹر سائیکل میں پبٹرول تک ڈلوانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ بھی عمران خان کی طرح حکومت چلانے میں ناکام ہوگئے، ایک ہی حل ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروائے جائیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں عورت کو سیکورٹی اور عزت دی جائے، آج پاکستان میں خواتین دفاتر، پارکوں اور موٹر ویز پر محفوظ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 8 مارچ کو ساری دنیا کی خواتین اپنے حقوق کے لئے نکلیں ہیں ، جماعت اسلامی نے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عورت انسان کی زندگی میں ایک شمع کی مانند ہے، وعدہ کرتے ہیں جب جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو خواتین کو وراثت میں حصہ ملے گا اور تعلیم دلوائیں گے۔

متعلقہ خبریں