Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ تصاویر بتاتی ہیں کہ علی بلال پر تشدد ہوا ہے، پوری تفتیش نہیں ہوئی اور قتل کو حادثہ قراردے دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ اس وقت طاقت کے نشے میں ہیں، اچانک بارہ بجے حکم آتا ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی، مطالبہ کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، علی بلال کو لاٹھیاں ماری گئیں، ویڈیو سامنے آئی ہے۔

فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کے دوران حکمراں جماعت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محسن نقوی کو کام سے روکا جائے، ظل شاہ کے قتل پر قانونی کارروائی کریں گے۔ پوسٹ مارٹم میں وزیرصحت کا کیا کام؟ پنجاب حکومت خود کہتی ہے کہ قتل ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے کرائم منسٹرکا ٹائٹل شہبازشریف کے پاس تھا، اب یہ ٹائٹل محسن نقوی کے پاس آگیاہے۔ حکومت جانےکے بعدان میں وعدہ معاف گواہ کی دوڑ ہوگی۔ چیف جسٹس سےمطالبہ کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جب ان کی حکومت جائیگی تو سارے جیل میں ہوں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں26زخمیوں کی نشاندہی کی گئی، ظل شاہ ہمارے ہر پروگرام میں شرکت کرتا تھا، جب ریلی کےلیے تیارتھےتودفعہ144نافذکی گئی، کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں، گاڑیوں کوتوڑاگیا۔ علی بلال کے قتل کوکوراپ کرنےکی کوشش نئی نہیں، ارشد شریف قتل اورعمران خان حملےکو بھی کوراپ کرنےکی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں