Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے، شاہ فرمان

شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرتا ہوں، بول نیوز اس وقت پاکستان کا سب سے مشہور نیوز چینل ہے۔

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا کہ بول نیوز اور شعیب شیخ کو عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مزید کہا کہ قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے، شیعب شیخ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے اس پر وہ کبھی بھی نادم نہیں ہوگا۔

بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار

بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں نامعلوم افراد انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساتھ لے گئے۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود شعیب شیخ حقیقی صحافت کے ساتھ کھڑے رہے ، جو جمہوریت کا حسن ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جب سے امپورٹد حکومت آئی ہے انہوں نے میڈیا پر پریشر رکھا ہے، وہ پریشر یہ ہے کہ عمران خان کو میڈیا سے باہر کرو، تحریک انصاف کی کوریج کم کرو۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کبھی اس طرح کا پریشر میڈیا ہاؤسز پر نہیں ڈالا گیا اور زیادہ تر میڈیا نے ہمارا بلیک آؤٹ کردیا لیکن ہمارا سب سے زیادہ بول اور شعیب شیخ نے ساتھ دیا، میں شعیب شیخ کو داد دیتا ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کی طرف سے شعیب شیخ اور بول کو کہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں