Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں نے کبھی مولوی کو ووٹ نہیں دیا، راشد سومرو

جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں نے کبھی مولوی کو ووٹ نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جمعیت علمائے اسلام نے سندھ کی زکی ملکیت، جزیروں کے تحفظ اور سندھ دشمن منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

راشد سومرو نے کہا کہ سندھ کے عوام 75 سال سے حکومت کرنے والے لوگوں کو مسترد کر کے اب جے یو آئی کو ووٹ دیں گے، اور ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، پی پی کے قومی اسمبلی میں سندھ سے 55 ایم این ایز اور سندھ اسمبلی میں 100 اراکین ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی بارشوں کے متاثرین کی مدد کے لیے نظر نہیں آیا، اس کے باوجود جمعیت علمائے اسلام نے سیلاب زدگان کی خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں نے کبھی مولوی کو ووٹ نہیں دیا، تنقید وہ لوگ کرتے ہیں جو ساری زندگی سرداروں، نوابوں اور وڈیرو کے لفافوں پر گزار دیتے ہیں، ہمارے ووٹر اب سے پراٹا قرض نہیں ادا کر سکتے، ہم 18 سال سے نظریاتی بنیادوں پر عمران خان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کا پیسہ کھانے والوں، سندھ کے جزیرے لینے والوں کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی تھی لیکن عوام ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کو تیار نہیں، سندھ کی بیٹی نمرتا اور نوشین کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں