Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے پاس ریلیاں نکالنے کا وقت ہے لیکن عدالت میں پیش ہونے کے لئے وقت نہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری کا تماشہ ہو، خون خرابا ہو، شرجیل انعام میمن

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے لیے کوئی قانون نہیں، وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں، منی لانڈرنگ اور فارین فنڈنگ کیس گزشتہ 10 سالوں سے چل رہا ہے پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا، بی آر ٹی پشاور میں اربوں روپے کی بدعنوانی منظر عام پر آئی، کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اسکینڈلز داخل دفتر کر دیئے گئے، عمران خان چاہے کتنے حربے استعمال کر لیں ، نااہلی اور جیل ان کا مقدر بن چکا ہے، اب پی ٹی آئی میں لڑائی نمبر دو اور نمبر تین میں ہے کہ کون عمران خان کی جگہ سنبھالے گا، عمران خان نے پنجاب بھی پی ٹی آئی کے پرانے کارکنوں کو نظر انداز کر کے کسی اور کے حوالے کر دیا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس سرگرم

 

متعلقہ خبریں