Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحیثیت گورنر مرکز اور صوبے کے درمیان برج کا کام کروں گا، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بحیثیت گورنر مرکز اور صوبے کے درمیان برج کا کام کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے این ایف سی میں شئیر اور مالیاتی چیلنجز کا ادراک ہے۔

انہون نے کہا کہ پانی فراہمی،اسپتال کی حالت، ڈاکٹرز تعیناتی ،سیکورٹی،غربت، بے روزگاری،بجلی اور گیس کی عدم دستیابی، زمینداروں اور ٹریڈرز کی مشکلات کے ساتھ یونیورسٹیز اور اسکول ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل کا حل معمولی چیلنج نہیں۔

ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ بحیثیت گورنر مرکز اور صوبے کے درمیان برج کا کام کروں گا جس کا مقصدصوبے کی ترقی اور عوام کی بہتری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروٹوکول ایشو نہ ہو تو سائیکل پر بھی دفتر آسکتا ہوں، صوبے میں کوئی بلوچ پشتون تنازع نہیں، ہزارہ ، سیٹلرز اقلیتیں سب بلوچستانی ہیں۔

نئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا مزید کہنا تھا میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے ،سیاسی ورکر ہوں فوری اسٹینڈ لوں گا۔

متعلقہ خبریں