Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹانک : دہشتگردو ں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک دہشتگرد ہلاک،

ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ٹانک کے علاقے رغزئی میں ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرعبدالرشید بھی ہلاک ہوگیا۔

ترجمان آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ مارا جانے والا دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگردوں نے مردم شماری کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

متعلقہ خبریں