Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیےگئےہیں، کچھ دیر میں سماعت کا امکان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیے ہیں، کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے۔ شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل میں انھوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے آپ کو لاشیں چاہییں لیکن ایسا کچھ نہی ہوگا، وارنٹ پر بنی گالا کا ایڈریس ہے۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ زمان پارک کا نہیں، پہلے واپس عدالت جائیں، پتا ٹھیک کروائیں یہ قانونی طریقہ ہے۔  سارا ٹبرتوشہ خانہ ڈکار گیا ہے اور گرفتاری عمران خان کی ہونی ہے؟ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں ے کہا کہ اس وقت زمان پارک میں آئی جی پولیس اور نگراں وزیر اعلی پنجاب کے کنٹرول روم سے براہ راست احکامات پر واٹر کیننن اور کارکنان پر لاٹھی چارج جاری ہے۔
https://twitter.com/FarooquiJameel/status/1635600232657596416
 پولیس کی جانب سے میڈیا وینز پر پتھراؤ ، متعدد کارکنان زخمی ، درجنوں گرفتار، زمان پارک کے تمام داخلی اور خارجی راستے بلاک کر دیے گئے ہیں

متعلقہ خبریں