پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اپنی آخری سانس تک عمران خان کا دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ اب زمان پارک کے اندر آنسو گیس پھینک رہے ہیں اور عمران خان کے گھر کے باغیچے میں شیل پھینکے جارہے ہیں۔
They are now throwing teargas inside Zaman Park.
Shells are landing inside the garden.
We are here defending the great Khan & will do so till our last breath.
All this while our lawyers are inside the Islamabad High Court.
PDM is breathing its last breath. pic.twitter.com/9zzRPRyKtz— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 14, 2023
علی زیدی نے کہا کہ ہم یہاں عمران خان کا دفاع کر رہے ہیں، اپنی آخری سانس تک عمران خان کا دفاع کریں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب ہمارے وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر ہیں، پی ڈی ایم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا
لاہور میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظرپولیس کی نفری زمان پارک میں موجود ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پرشیلنگ بھی کی گئی جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ گرفتار کرنے آنے والی پولیس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ اس دوران نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر پولیس پھتراؤ سے زخمی بھی ہوا۔
پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ تھام رکھا ہے۔
زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک لاہورمیں موجود ہیں، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔



















