چیئرمین مین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پارٹی کا نیا پلان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں پاکستان تحریک انصاف کے 6 رہنما پارٹی کے فیصلے کریں گے۔
زرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ان افراد کے زریعے سیاسی جدوجہد و حکمت عملی جاری رکھی جائے گی، ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، مراد سعید اور سیف نیازی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد اور لاہور پولیس کی بھاری نفری اس وقت لاہور میں زمان پارک کے باہر موجود ہے لیکن انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔



















