Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ، پولیس اور رینجرز کی حکمت عملی تیار

سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظر پولیس اور رینجرز نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع پولیس کے مطابق عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا جائے گا، ہیلی کاپٹر کو عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے قریب ہی کسی گراونڈ میں اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔

ذرائع پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زمان پارک کے قریب مناسب جگہ نا ملنے پر ہیلی کاپٹر اولڈ ائیرپورٹ پر موجود ہوگا جبکہ ہیلی کاپٹر استعمال نہ ہونے کی صورت میں پولیس اور رینجرز کا اسکواڈ بائی روڈ موٹروے لیجانے کے لئے بھی اسٹینڈ بائی پر موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مسلسل ہدایات اسلام آباد سے رانا ثناءاللہ دے رہے ہیں۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا

لاہور میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظرپولیس کی نفری زمان پارک میں موجود ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پرشیلنگ بھی کی گئی جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ گرفتار کرنے آنے والی پولیس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ اس دوران نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر پولیس پھتراؤ سے زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ تھام رکھا ہے۔

زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک لاہورمیں موجود ہیں، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج

سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شاہراہیں بلاک کردیں۔

پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کا سامنا نہیں کر سکتی اس لئے یہ حربے استعمال کررہے ہیں، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا ملک کر بند کر یں گے۔

کارکنان نے کہا کہ حکومت میں ہمت ہے تو الیکشن کےمیدان میں ائے اور عوام کا سامنا کرے، بوکھلائی حکومت عدالت احکامات کو بھی روند رہی ہے، عمران خان کی گرفتاری کی آڑ میں خونریزی اور قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں