Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم پاکستان کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ہارون یوسف کے ساتھ ساتھ شریک ملزم سید طاہر نقوی  کی عبوری ضمانت میں بھی 28 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزم ہارون یوسف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے نیب سے  ملزم ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی، ہارون یوسف احتساب عدالت میں  پیش نہیں ہوئے، وکلا نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ ہارون یوسف عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

ملزم سید طاہرنقوی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ ہارون یوسف اور طاہر نقوی  نے  منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے۔

عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔

عثمان بزدار نے نیب کو سوالنامہ کا جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی آفسر کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نمبر چار کے جج شیخ  سجاد  احمد  نے سماعت کی۔

نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری شروع کررکھی ہے، عثمان بزدار نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version