Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی جی پنجاب کو فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو فواد چوہدری کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدیت کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وکیل ظفراقبال منگن اور نجیب فیصل نے دلائل دیے، وکلا نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس درج مقدمات اور الزامات کی تفصیل فراہم نہیں کررہی۔

فواد چوہدری کی جانب سے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے ہراساں اور گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ آئین کےآرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوہراساں کرنے سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version