Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی کے اصول پر رکھی گئی اور ہم اس عزم پر قائم ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی کے اصول پر رکھی گئی اور ہم اس عزم پر قائم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے بارے میں ان کے مضبوط موقف پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکام کی طرف سے بربریت اور انتشار پھیلانے پر آپ کی مزمت قابل تعریف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی کے اصول پر رکھی گئی تھی اور ہم اس عزم پر قائم ہیں۔

ضرور پرھیں؛ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

متعلقہ خبریں