صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم کی بقاءکے لئے سائبر سیکورٹی ایک قومی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل ٹیکنالوجی ڈیمز اور گرڈ ز کی حفاظت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ،اسپتالوں،سیف سٹی اور حساس عمارتوں میں جیمنگ ہونے کے ساتھ سسٹم متاثر ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو سائبر سیکورٹی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور ہمیں اس شعبہ میںسرمایہ کاری کی ترجیح دینا ہوگی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم کی بقاءکےلئے سائبر سیکورٹی ایک قومی ترجیح ہے اور ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کےلئے ہنر مندوں اور نوجوانوںمیں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے
کانفرنس میں چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا کہ نیپرا نے ACETکے تعاون سے سائبر حملوںکی رہنمائی اور جواب کے لئے PowerCERT قائم کیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس دو ہفتوں میں منعقد ہوگاا،نیپرا سائبر سیکورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور اسے قومی ترجیح سمجھتا ہے۔
چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ آپریشنل ٹیکنالوجی وہ نظام ہے جو بجلی کے گرڈز، واٹر پلانٹس، آئل اینڈ گیس پلانٹس، کان کنی، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اہم انفراسٹرکچر یا صنعت میں فزیکل آلات کو کنٹرول کرتے ہیں۔
فورٹینیٹ جیسے دنیا کے سب سے بڑے آپریشنل ٹیکنالوجی سائبرسیکیوریٹی ٹیکنالوجی وینڈرز کے مقررین نے پاکستان کی ‘آپریشنل ٹیکنالوجی’ کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ سائبر سیکیورٹی کی کمی کے نتیجے میں بدتر انسانی نقصان ہوسکتا ہے۔



















