Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین اُن کے ماتحت ہو، شرجیل میمن

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین اُن کے ماتحت ہو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک لاہورمیں پولیس اہلکاروں کو تشدد کر کے انھیں شدید زخمی کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین ان کے ماتحت ہو، انھوں نے پیغام دیا کہ وہ سب سے بڑے بدمعاش ہیں۔ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

صوبائی وزیرنے نیوز کانفرنس میں کہا کہ زمان پارک کو جتھوں نے نو گو ایریا بنایا ہوا تھا، عدالتی احاکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں، ملک میں انارکی پھیلائی گئی۔ پوری ریاست کو یرغمال بنایا گیا۔ عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر ریلیف مل رہا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے پولیس پر حملے کروائے اوراب غنڈا گردی کے زور پر ملک پر حکمرانی چاہتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کھبی ایسا نہیں دیکھا، کئی سیاسی لیڈروں نے جلیں کاٹی ہیں، گرفتاری کی خوف سے عمران خان ڈرامہ کرتے رہے، یہ پورے ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارے لیے دو مقدمات اہم ہیں، پہلا مقدمہ شہید بھٹو کو عدالتی قتل کیا گیا۔ اس ریفرنس کو سننے کیلئے اج تک کورٹ کو وقت نہیں ہے۔ بھٹو ائین کے خالق ہیں، اس آئین کے خالق کا عدالتی قتل ہوا تھا، ہمیں بھٹو کی ریفرنس کا فیصلہ چاہئے۔ دوسرا مقدمہ شہید بینظر کا مقدمہ آج تک التوا کا شکار ہے، اس مقدمے کو بھی غیر معینہ مدت تک رہنے دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اک ملک میں دوہرا قانون کب تک چلتا رہے گا؟ عمران خان کوجعلی دھاندلی کے ذریعے اس ملک پر مسلط کیا گیا، اب انہیں روزانہ کی بنیاد پر ریلیف دیے جا رہے ہیں، پچلھے چار 5 دن سے وہ کچھ ہو رہا ہے جو 75 سال میں نہیں ہوا، مختلف تجربات ہوتے رہے ہیں

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ورکر زمان پارک آئیں پھرانہوں نے کہا کہ جو نہیں آئے گا انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے، عمران خان نے یہ خود ڈرامہ کروایا، پوری دنیا میں پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں لاقانونیت ہے۔ اگرانصاف ایسے ہی ملنا ہے توکیاہم بھی وہی کام شروع کریں، ہزاروں لوگ عدالت لیکرجائیں، اگراسی طرح چلنا ہے توہم تیارہیں۔

متعلقہ خبریں