Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں صاف شفاف الیکشن اورمکمل انتظامی معاونت کی فراہمی کی درخواست دائر

لاہورہائی کورٹ میں پنجاب میں صاف شفاف الیکشن اورالیکشن کمیشن کو مکمل انتظامی معاونت کی فراہمی کی درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں صاف شفاف الیکشن کرانے اور الیکشن کمیشن کو مکمل انتظامی معاونت کی فراہمی کے لیے دائر کی۔

وکیل درخواست گزار نے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب کوفریق بنایا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے مقررہ آئینی مدت میں پنجاب کےانتخابات کاحکم جاری کررکھا ہے۔

وکیل اظہرصدیق نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انتخابی شیڈول کا اجراء ہونے کےباوجود جلسے،جلوسوں ؤر رہلیوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انتظامی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت سے پہلو تہی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے انتخابات میں معاونت کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی۔ انتظامی معاونت نہ ملنے سے الیکشن کمیشن کےلئے صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں رہے گا۔ آئین کےآرٹیکل 220 کے تحت تمام انتظامی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کےپابند ہیں۔

منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پنجاب میں تمام انتظامی اداروں کوانتخابات کو یقینی بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کاحکم دے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version