بلوچستان کے علاقے آوران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 مارچ کو بلوچستان میں آواران کے جنوبی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ ہلاک دہشت گروں سے اسلحہ اور گولیاں بر آمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



















