تمام تر ہدایات پر عملدرامد کرنے کے باوجود ملک بھر میں بول نیوز کی نشریات معطل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹریز کو غیر قانونی دباؤکا سامنا ہے، پوری قوم اور دیار غیر میں مقیم ہم وطن حق اور سچ کی آواز سننے سے محروم ہوگئے ہیں۔
حیدرآباد شہر اور گردونواح میں بول کی نشریات غائب ہوگئی ہیں، سکھر میں کیبل آپریٹرز پر دباؤ۔۔سکھر، کشمور، کندھکوٹ، ڈھرکی، شکارپور میں بھی بندش۔۔گوجرانوالہ اور گردو نواح میں بول نیوز کی نشریات بند ہیں، شہری کیبل پر بول نیوز نظر آنے پر شکایتیں کرنے لگے۔
پیمرا کے افسران درجنوں شہروں میں کیبل آپریٹرز پر بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ٹیلی فون پر دھمکی آمیز پیغامات دیئے جارہے ہیں جب کہ اسلام آباد میں بھی بول نیوز کی نشریات مکمل طور سے بند ہیں۔



















