سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے چمن میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے چمن میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دہشتگردو کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار،گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد کر لی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی امن ،استحکام،ترقی کوسبوثاز کرنے ہر کوشش ناکام بنا دے گی۔



















