Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنرسندھ سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے وفد کی ملاقات

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکین نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کونسلز کے اضافہ کے لئے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ 53 یونین کونسلز کے اضافہ کا کریڈٹ گورنر سندھ کو جاتا ہے، شہر قائد کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے بھی گورنر سندھ کی کوششیں لائق تحسین ہے، رابطہ کمیٹی ان اقدامات میں گورنر سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان ، مصطفی کمال، کشور زہرہ ، نسرین جلیل، خواجہ اظہار الحسن، انیس قائم خانی شریک تھے۔

ملاقات میں عبدالقادر خانزادہ ، امین الحق، ارشاد ظفیر، مسعود محمود، محفوظ یار خان، ابو بکر، محمد شریف، شاہد علی، نگہت شکیل، آفاق جمال، آسیہ اسحاق، صفیہ شاہ، اشفاق منگی، ارشاد حسن، راشد سبزواری،سید شکیل احمد، نیک محمد اور محمد شاکربھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں