Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ، ایس پی سیکیورٹی کو نفری کی تصدیق کرانے کاحکم

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ شام چھ بجےعمران خان کے وکیل اظہر صدیق عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ کرنفری کی تصدیق کریں۔

لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی فراہمی اور ویڈیو لنک کےذریعےعدالت پیشی کی اجازت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں جسٹس عابد عزیزشیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سیکیورٹی پلان عدالتی وقفے کے بعد پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ سیکیورٹی پلان کا معاملہ خفیہ ہے مگر عدالت میں کسی کو تو بیان حلفی دینا ہوگا۔

وکیل اظہرصدیق نے جواب دیا کہ عمران خان کو عدالتی حکم کےباوجود سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ جس پرجسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ کیاکہہ رہے ہیں؟

وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی اور انتظامیہ کےدرمیان معاہدہ بھی طے پایا جسے عدالت کےسامنے رکھا گیا۔

عدالت نے کہا کہ پولیس کی جانب سے توعدالت کو بتایا گیا تھا کہ 123پولیس اہلکار مہیا کیےجائیں گے۔ یہ بھی کہا گیاتھا کہ جب وہ موومنٹ کریں گے تو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔

وکیل اظہرصدیق نے مؤقف پیش کیا کہ کل اور آج زمان پارک گیا ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں عمران خان کی سیکیورٹی پر۔

ایس پی سیکیورٹی محمد افضل نذیرعدالت پیش ہوئے، عدالت نے پوچھا کہ آپ لوگوں کے معاملات طے ہو چکے ہیں؟ کیا عمران خان اپنے گھر میں ہیں۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ جی وہ اپنے گھر میں ہیں مگر سیکیورٹی موجود نہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ تمام سیکیورٹی اب بھی موجود ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں سیکیورٹی نہیں ہے سرکاری وکیل کہتے ہیں موجود ہے۔ سماعت کچھ دیر بعد کریں گے جس میں اس معاملے کو دیکھا جاٸے گا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس والوں نے تو خود سیکیورٹی کی خلاف ورزی کی، عمران خان کے گھر کے گیٹ توڑ دیے گٸے بیرٸیرگرا دیے گٸے۔

نفری کی تصدیق کرانے کا حکم

عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل ہدایات لے کر پیش ہوں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایس پی سیکیورٹی افضل نذیرکو نفری کی تصدیق کرانے کا حکم دیتے ہوئےعمران خان کےوکیل کو تصدیق کےلیے ایس پی سیکیورٹی کے ہمراہ موقع کا معائنہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ شام چھ بجے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ کرنفری کی تصدیق کریں۔

ایس پی سیکیورٹی افضل نذیرنے عدالت کو بتایا کہ123پولیس اہلکارعمران خان کی سیکیورٹی پر تین شفٹوں میں تعینات ہیں۔ عدالتی حکم پر ایس پی سیکیورٹی نے مصدقہ بیان عدالت میں جمع کرایا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version