Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ایوان بالا میں بیان کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے میرا بیان مخصوص سوال کے جواب میں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا خودمختار حق حاصل ہے، ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف یا کسی دوسرے ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کوئی شرط عائد نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر  تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں