ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے جو ہو سکتا ہے صارفین کو پسند نہ آئے۔
حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز کے بٹنوں میں نمایاں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی
کمپنی کی جانب سے آئی فون کے روایتی ڈوئل والیوم بٹن کو سنگل بٹن سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح 2007 سے آئی فونز میں موجود میوٹ سوئچ کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ویسے سننے میں تو یہ کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں مگر یہ ان صارفین کے لیے بڑا دھچکا ہوگا جو میوٹ سوئچ اور والیوم بٹنز کو استعمال کرنے کے عادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
البتہ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس ماڈلز کے بٹنوں کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ والیوم اور میوٹ بٹنز کے لیے ہیپٹک فیڈ بیک سسٹم کو استعمال کیا جائے گا۔















