Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا لیکن یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے، شعیب شیخ

بول کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کا کہنا ہے کہ صدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا لیکن یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے۔

بول کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ نے بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی رہائی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا لیکن یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے، حق کی فتح تب ہوتی جب سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق یہ فیصلہ اسی وقت آتا۔

شعیب احمد شیخ کا کہنا تھا کہ حق کی فتح تب ہوتی جب ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی ہوتی جو بغیر وردی کے درجنوں کی تعداد میں آئے اور بول آفس کے باہر سے بغیر کسی وارنٹ کے صدیق جان کو گرفتار کرکے لے گئے جس سے ناصرف صحافتی حلقوں میں خوف وحراس پھیلا بلکہ پورے ملک کے لوگ دہشتزدہ ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حق کی فتح تب ہوگی جب حکومت صدیق کو کمپنسیشن دے، اور حق کی فتح تب ہوگی، جب یہ ملک…. قوم سمجھ تو گئی ہوگی۔

متعلقہ خبریں