حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ اعلی عدلیہ پر حملہ آور ہو چکی ہے، گیارہ ماہ میں ان کی کارکردگی صفر تھی اور سارا زور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں لگا رہا۔
نون لیگ اعلی عدلیہ پر حملہ آور ہو چکی ہے۔ 11 ماہ میں ان کی کارکردگی صفر تھی اور سارا زور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں لگا رہا۔ عوام کا سامنا کرنے کہ اب یہ قابل نہیں رہے۔ لہازا اب ان کی معصوم سی خواہش ہے کہ آئین اور جمہوریت کو معطل کر دیا جائے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 22, 2023
پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ عوام کا سامنا کرنے کہ اب یہ قابل نہیں رہے لہذا اب ان کی معصوم سی خواہش ہے کہ آئین اور جمہوریت کو معطل کر دیا جائے۔



















