جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کی گئی، صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ سی جے ایس سی ،آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس آئی کے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔۔ نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کی گئی۔۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔۔#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/B7TqBhh5ud
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 22, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق حاضر سروس، ریٹائر ڈاور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی جبکہ شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: انگوراڈہ میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے ، بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی انگوراڈہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال برکی کیریئر میں انسداددہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے جبکہ مصطفیٰ کمال برکی نے کےپی، بلوچستان میں دہشتگردی کے دنیٹ ورکس کو بھی کامیابی سےختم کیا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشت گردنیٹ ورکس کوختم کیا ، قوم ان کی زندگی میں شاندارخدمات اورعظیم قربانی کوتسلیم کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنےکے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔



















