چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنمائوں کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، بیرسٹر علی ظفر، سینٹر اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال اور مسرت جمشید چیمہ شریک ہیں۔
اس کے علاوہ شفقت محمود اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر پنجاب میں الیکشن موخر کرنے کے حوالے سے قانونی نکات پر بریفننگ دیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کے اپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ بار سمیت ملک بھر کی بارز کے نمائندوں سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مشترکہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مینار پاکستان جلسے کے انتظامات پر بھی غور کیا جائے گا۔



















