Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: جرمنی کے ڈپٹی قونصل جنرل کی عالم اسلام کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

کراچی میں تعینات جرمنی کے ڈپٹی قونصل جنرل / ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریاس ویگنر نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی آ مد مبارکباد کا پیغام  دیا ہے۔

اپنے پیغام میں جرمنی کے ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ  عالم اسلام ، مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارکباد پیش کرتا ہو، رمضان المبارک کا مہینہ امن اور انسانیت کی خدمت کر نے کا نام بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خیرات کرنے کا بھی ہے، یہ وقت انفرادی اور اجتماعی طور پر خدمت کر نے کا ہے، رمضان کا مہینہ آپ کو موقع فراہم کر تا ہے کہ اپنی زندگیوں میں مثبت روئیے لائیں ، رمضان میں آپ کی جانب سے کی جانے والی خدمت ، محنت رائیگا نہیں جاتی۔

ڈپٹی قونصل جنرل نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ رمضان بھی ماحول کے بارے میں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: “پانی کو ضائع نہ کرو، اگرچہ تم بہتی ہوئی ندی میں کیوں نہ ہو۔  “

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ صحیح وقت ہے کہ ہمیں انفرادی طور پر اور ایک کمیونٹی کے طور پر استعمال کی عادات، خوراک، پانی کے ضیاع اور دوبارہ قابل استعمال چیزوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں