Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا از خود نوٹس لے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر از خود نوٹس لے۔

الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ازخود نوٹس لینے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے خط سپریم کورٹ بھجوا دیا جس کے مطابق قانون کے الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن کمیشن نے اپنے اختیارات  سے تجاوز اور سپریم کورٹ کے احکامات سے روگردانی کی ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں