سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم پر وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بنائے جانے والی اسپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے، ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہو گی۔
واضح رہے کہ 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ اور 50 سے زائد فیس بک اکاونٹس سے پراپیگنڈ ہ کیا گیا۔



















