پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے پر سپوریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں منشی الیکشن کمیشن کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن سے فرار کا راستہ دینے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی پر کل پٹیشن فائل کرے گی۔
تحریک انصاف، سپریم کورٹ میں منشی الیکشن کمیشن کے پی ڈی ایم کو الیکشن سے فرار کا راستہ دینے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی پر کل پٹیشن فائل کرے گی۔ انشاءاللہ سپریم کورٹ سے منشی کمیشن کا فیصلہ مسترد ہوگا، 30 اپریل کو عوامی عدالت لگے گئی جہاں PDM کو تمام حساب دینا ہوگا۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 23, 2023
مسرت چیمہ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انشاءاللہ سپریم کورٹ سے منشی کمیشن کا فیصلہ مسترد ہوگا، 30 اپریل کو عوامی عدالت لگے گئی جہاں پی ڈی ایم کو تمام حساب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ کو پنجاب میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔



















