Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات کئے جائیں،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مسلسل بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے باعث وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹئہ محکمہ پی ڈی ایم اے اور  ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 میر ضیاء اللہ نے کہا کہ محمکہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریلیف ورک میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تیز بارشوں میں شہریوں کی بروقت مدد اور جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں جبکہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں